چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘ محسن نقوی کی گفتگو

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:18

چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے قونصلیٹ جا کر چینی قونصل جنرل ژائو شیرین سے ملاقات کر کے پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سکیورٹی سمیت دیگر امورکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ چین کے قونصل جنرل ژا ئوشیرین نے قونصلیٹ پہنچنے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے قونصل جنرل کو آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں ،چینی بھائیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ چین کے قونصل جنرل ژائو شیرین نے محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں