وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:18

وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چین کے قونصل جنرل ژائو شیرین سے ملاقات کی ۔ چینی قونصلیٹ آمد پر چینی قونصلیٹ نے وفاقی وزیرداخلہ کا خیر مقدم کیا۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان میں چینی شہریوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ایس او پیز کے مطابق چینی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں، پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، چینی بھائیوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔چینی قونصل جنرل نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے دوست ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں