ز*شیرا کوٹ سے 10 من مردہ جانور کا گوشت برآمد، سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 11 مئی 2024 22:10

L لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) شیرا کوٹ میں مجاہد سکواڈ نے 10 من مردہ جانور کا گوشت برآمد کرکے شہر میں مردہ جانور کے گوشت کی سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس پی زوہیب رانجھا کے مطابق ملزم ننکانہ صاحب سے گاڑی میں مردہ گوشت لاہور منتقل کر رہا تھا، مضر صحت گوشت کو تلف کرکے دیگر کارروائی کیلئے محکمہ فوڈ کو مطلع کردیا گیا، ملزم چاند کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے کردیا۔زوہیب رانجھا نے مزید بتایا کہ داخلی، خارجی راستوں کی سخت مانیٹرنگ کیلئے مثر اقدامات جاری ہیں، ناکہ جات پر سپروائزری آفیسرز کی زیرنگرانی سخت سکیورٹی کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں