بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے‘ فواد چوہدری

اب تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہیں ،پانی ڈالنے کی ضرورت ہے‘ میڈیا سے گفتگو

منگل 14 مئی 2024 14:23

بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا ہے‘ فواد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنا پاکستان کے دکھوں کا مداوا کرنے کا حل ہے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب تلخیاں بڑھانے والی باتیں نہیں بلکہ پانی ڈالنے کی ضرورت ہے، کشمیر سمیت ہر جگہ کی صورتحال آپ کے سامنے ہے، کسانوں سے گندم نہیں اٹھائی جارہی ہے، ہر مسئلے میں پاکستان پھنس رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان مسلمانوں کا بڑا خواب تھا، پاکستان کے لیڈر کو باہر لائیں، ہم ہتھیار اٹھا کر چلنے والے لوگ نہیں ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں