ویمن آن ویلز پروجیکٹ،لاہور میں خواتین وطالبات کیلئے ڈرائیونگ سکول قائم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرڈرائیونگ ٹریننگ سکول میں خواتین وطالبات کو کار،موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 18 مئی 2024 13:30

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مئی 2024 ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ویمن آن ویلز پروجیکٹ کے تحت خواتین و طالبات کیلئے ڈرائیونگ سکول قائم کر دیاگیاجس میں کار،موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت دی جا رہی ہے، صبح سے شام تک کلاسسز جاری رہیں گی۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواتین کو بااختیار اور خود مختار بنانے کے مشن کے تحت آبشارڈرائیوئنگ ٹریننگ سینٹر میںخواتین اور طالبات کو گاڑی ،موٹر سائیکل اور سکوٹی چلانے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔

ویمن آن ویل پروجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی۔ڈرائیونگ کورس میں خواتین کو الیکٹریکل و مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی بتایا جائے گا۔سٹیٹ آف دی آرٹ سکول میں وویمن ٹو وویمن سروس فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویمن آن ویلز پروجیکٹ کے تحت کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی ڈرائیونگ کیمپس لگائے جارہے ہیں۔

ویمن آن ویلز پروجیکٹ اور رائیڈ فار چینج پروگرام کا مقصد خواتین کو زیادہ پر اعتماد اور خود مختار بنانا ہے۔معاشرتی اورسماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔لاہور ٹریفک پولیس کا خواتین کیلئے رائیڈ فار چینج پروگرام بھی جاری،رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز، کالجز میں سکوٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تک ہمارے اس آبشار سینٹر سے 100 سے زائد خواتین نے کار، موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت حاصل کرلی ہے۔چند روز قبل آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ میں اس سلسلے میں تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس میں ایس پی ملک اکرام نے پاس آو¿ٹ ہونے والی خواتین میں اسناد تقسیم کیں۔ 100 سے زائد خواتین کو کار، موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت دی گئی۔اور ڈرائیونگ کورس میں خواتین کو الیکٹریکل اور مکینیکل ورک بارے بھی تفصیلی بتایا گیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں