بشکیک سے طلبہ کو لے کر چوتھی پرواز پاکستان پہنچ گئی ،زخمی طلبہ کو خصوصی فلائٹ سے لایا جائیگا‘ عطا اللہ تارڑ

540 طلبہ کرغزستان سے پاکستان پہنچ گئے ہیں، کوشش ہوگی حالات بہتر ہونے پر واپس بھجوایا جائے‘ وزیر اطلاعات

پیر 20 مئی 2024 11:26

بشکیک سے طلبہ کو لے کر چوتھی پرواز پاکستان پہنچ گئی ،زخمی طلبہ کو خصوصی فلائٹ سے لایا جائیگا‘ عطا اللہ تارڑ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) کرغزستان سے خصوصی طیارہ 170 طلبہ کو لے کر پاکستان پہنچ گیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر طلبہ کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت پاکستانی طلبہ کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، بشکیک سے طلبہ کو لے کر چوتھی پرواز پہنچی ہے، 540 طلبہ کرغزستان سے پاکستان پہنچ گئے ہیں، کوشش ہوگی کہ طلبہ کو حالات بہتر ہونے پر واپس بھجوایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ نے اپنی ڈگریاں مکمل کر کے اپنا اور ملک کا مستقبل روشن کرنا ہے، وزیراعظم کا وژن ہے کہ نوجوان طلباہمارا مستقبل ہیں، اللہ کا شکر ہے کہ طلبہ کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک خصوصی فلائٹ زخمی طلبہ کو پاکستان واپس لا رہی ہے، اپنے طلبہ تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں