حکومت کی پوری توجہ پاکستانی طلبہ پر مرکوز ہے، بشکیک سے واپس آنے والے طلبہ کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پاکستان پہنچنے والے طلبہ کے استقبال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو
پیر 20 مئی 2024 11:45
(جاری ہے)
مجموعی طور پر 540 طلبہ پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بشکیک میں صورتحال تشویشناک رہی، ہمارے طلبہ میں خوف و ہراس پھیلا رہا، وزیراعظم لمحہ بہ لمحہ پاکستانی سفیر سے رابطے میں رہے، انہوں نے طلبہ کی پریشانی پر فوری ایکشن لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی سہولت کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ طلبہ کے تحفظ اور ان کی تعلیم کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، حکومت کی پوری توجہ پاکستانی طلبہ پر مرکوز ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ طلبہ کو حالات بہتر ہونے پر واپس بھجوایا جائے تاکہ وہ اپنی ڈگریاں مکمل کر سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان واپس آنے والے طلبہ کے استقبال کے لئے وزرا ایئر پورٹس پر موجود ہیں تاکہ طلبہ کو یہ احساس نہ ہو کہ وہ تنہا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا وژن ہے کہ طلبا ہمارا مستقبل ہیں، انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے، حکومت ان کے معاملات خود دیکھ رہی ہے، ہماری اولین کوشش ہوگی کہ پاکستانی طلبہ کے مسائل حل کئے جائیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان کے حوالے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ہمیں اس واقعہ پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اسپیشل فلائیٹ زخمی طلبہ کو لے کر پاکستان آ رہی ہے۔ قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات نے ایئر پورٹ پر پاکستان پہنچنے والے طلبہ کا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کئے۔ اس موقع پر طلبا اور ان کی فیملیز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے یقین دلایا کہ طلبہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔\932لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سیکرٹری زراعت پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، کسان کارڈ کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت
پنجاب کے بیشتر شہروں میں گرمی کی شدت برقرار،شمال مشرقی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے و بارش کا امکان ..
وزیرقانون ، تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ سے امریکی قونصل جنرل کر سٹن کے ہاکنز کی ملاقات
مریم نوازشریف کا چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر پیغام
وزیراعلیٰ پنجاب کا بھلوال میں ڈسپوزل کی صفائی کے دوران تین سینٹی ورکرز کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر افسوس ..
مریم نوازنے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا،ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن مقر
مریم نوازنے پنجاب کوجعلی، غیرمعیاری اور ناقص ادویات سے پاک کرنے کے پروگرام کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہسپتال لاہورکے آپریشن تھیٹر اورباتھ روم کی صورتحال پر شدید برہم، حکام کی سخت ..
عید الاضحیٰ پر کراچی سے لاہور کے درمیان چوتھی خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ
عدالت، جناح ہائوس حملہ و دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں25 جون تک توسیع
سیشن عدالت سے علی زیدی کی عبوری ضمانت منظور
ادبی وثقافتی ترقی کے لئے نئی راہیں تلاش کر رہے ہیں‘ رضی احمد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ، فنانس بل 2024-2025 قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری
-
شہبازشریف حکومت کو بڑا جھٹکا: پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
-
پیپلزپارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ‘ حکومت کی منانے کی کوششیں
-
مریم نوازشریف کا چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر پیغام
-
مریم نوازنے لاہور میں ٹریفک رسپانس یونٹ لانچ کر دیا،ٹریفک روانی بہتر بنانے کیلئے ڈیڈ لائن مقر
-
مریم نوازنے پنجاب کوجعلی، غیرمعیاری اور ناقص ادویات سے پاک کرنے کے پروگرام کی منظوری دیدی
-
وزیراعلیٰ پنجاب چلڈرن ہسپتال لاہورکے آپریشن تھیٹر اورباتھ روم کی صورتحال پر شدید برہم، حکام کی سخت سرزنش
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس شروع ہو گیا
-
ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر استحکام کی طرف گامزن کیا، برادر ممالک اور سرمایہ کاروں کا معاشی پالیسیوں پر اعتماد ، بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے، وزیرِ اعظم کا مسلم ..
-
سندھ کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے اور غریب عوام کو ریلیف دیں گے،ناصر حسین شاہ
-
2 کروڑ کے مویشی چھین کر فرار ہونے والے 6 ڈاکو گرفتار
-
گورنرسندھ کا مویشی منڈی سہراب گوٹھ کا دورہ