پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس محکمہ داخلہ کی جانب سے پروبیشنرز کیلئے اصلاحی تقریب کا انعقاد

پروبیشن افسران کی اپ گریڈیشن ،ملازمین کی تنخواہ محکمہ جیل کے مطابق کرنے کی سمری بھیجی جا رہی ہے‘شاہد اقبال

جمعہ 24 مئی 2024 14:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2024ء) پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس محکمہ داخلہ کی جانب سے پروبیشنرز کے لئے اصلاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول شاہد اقبال ، سابق ڈائریکٹر ارشد محمود اور پروبیشن آفیسر ماہین صولت سمیت لاہور کے تمام پروبیشن آفیسرز اور 200کے قریب پروبیشنرز بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر شاہد اقبال نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی بصیرت کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل کی جانب سے پروبیشن اینڈ پیرول میں ریفارمز لائے جا رہے ہیں ۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالاامین مینگل کی ہدایت پر پروبیشن افسران کی اپ گریڈیشن اور محکمہ کے ملازمین کی تنخواہ محکمہ جیل کے مطابق کرنے کی سمری بھیجی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پر پروبیشنرز کی اصلاح کے لیے پنجاب بھر میں یونیورسٹیوں سے باہمی یادداشتوں دستخط کرنے کے بعد سیمینار منعقد کیے جائیں گے ۔

انہوںنے کہا کہ پنجاب بھر کے پروبییشنرز کا ڈیٹا آن لائن کر دیا گیا ہے اور ان کی حاضری اور اصلاحی سیشن کو آنلائن مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ موٹیویشنل سپیکر سید قاسم علی شاہ نے پروبیشنرز کی اصلاح کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسلام کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی اصلاح کا طریقہ کار بتایا۔انہوں نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور پروبیشنرز کی تربیت کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں