ایورنیو سٹوڈیو، شیزان فیکٹری اور بینز فیکٹری میں ڈینگی لاروا پائے جانے پر نوٹسز جاری
تعمیری مقاصد کے لئے اکٹھا کئے جانے والے پانی کے ذخائر ہر دوسرے روز خالی کریں تاکہ ڈینگی لاروا پیدا نہ ہو سکے واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی علاقہ کے دورہ کریں،بارشی پانی کھڑا ہونے فوری نکاسی یقینی بنائیں‘ ٹاؤن میونسپل آفیسر ملک امتیاز اعوان
جمعہ 15 مئی 2015 18:05
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) ایورنیو سٹوڈیو، شیزان فیکٹری اور بینز فیکٹری میں ڈینگی لاروا پائے جانے پر ان کی انتظامیہ کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ دوبارہ چیک کرنے پر لاروا پایا گیا تو ان کے اخلاف ڈینگی قوانین کے تحت مقدمات درج کروائے جائیں گے۔وزیراعلیٰ ٹاسک فورس کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر محترمہ مبارک کی زیرصدارت سمن آباد ٹاؤن میں منعقدہ ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں ٹاؤن میونسپل آفیسر ملک امتیاز اعوان نے بتایاکہ سمن آباد ٹاؤن کی تمام یونین کونسلوں میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے والی ادویات فراہم کر دی گئی ہیں۔
ٹاؤن کی انتظامیہ نے ایک ہفتہ کے دوران 2025آؤٹ ڈور اور 2905ان ڈور جگہوں کو چیک کیا اور 3ان ڈور جگہوں پر ڈینگی لاروا پایا گیا جسے تلف کردیاگیا ہے جبکہ 20گھروں میں آئی آر ایس کروایا گیا ہے۔(جاری ہے)
ٹاؤن انتظامیہ نے 10کباڑخانے، 14قبرستانوں اور 12ٹائرشاپس کو بھی چیک کیا ہے اور کسی جگہ لاروا نہیں پایاگیا۔اجلاس میں واسا اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ علاقے کا دورہ کریں اور کسی بھی جگہ بارش کا پانی کھڑا ہونے کی صورت میں اس کی فوری نکاسی کا بندوبست کریں۔
محکمہ تعلیم کے حکام نے رپورٹ پیش کی کہ علاقے کے تمام سرکاری و غیرسرکاری سکولوں کی چھتوں کو چیک کیاگیا ہے اور چھتوں پر موجود کاٹھ کباڑ کو ٹھکانے لگایاگیا ہے۔ ماہی پروری کے حکام کو ہدایت کی گئی کہ وہ جھیلوں میں ڈینگی لاروا کھانے والی مچھلیوں کی سٹاکنگ کے ساتھ ساتھ اس امر کو بھی یقینی بنائیں کہ جھیلوں میں ڈالی جانے والی مچھلیاں زندہ بھی ہیں یا نہیں۔ ایل ڈی اے حکام کو ہدایت کی گئی کہ علاقے کی زیرتعمیر عمارتوں کو چیک کریں اور تعمیری مقاصد کیلئے اکٹھا کئے جانے والے پانی کی ذخیرہ گاہوں کو ہر دوسرے دن خالی کرنے بارے کارروائیاں کریں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت