کرپشن داعش سے بھی بڑا خطرہ ،داعش ٹینک اور توپوں کا نہیں سکیورٹی اداروں کی انٹیلی جنس کارکردگی کا معاملہ ہے ‘ سراج الحق
جمعہ 1 جنوری 2016 15:07
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپشن داعش سے بھی بڑا خطرہ ہے ،داعش ٹینک اور توپوں کی جنگ کا معاملہ نہیں بلکہ اس سے نبرد آزما ہونے کا انحصار سکیورٹی اداروں کی انٹیلی جنس کارکردگی پر ہے ،پانی وبجلی کے محکمے میں 10کھرب74ارب کی کرپشن پر صرف 5ارب کی ریکوری کی جا سکی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نیب کا ادارہ بھی کرپشن کو پکڑنے اور ریکوری کرنے میں ناکام ثابت ہورہا ہے ،حکومتیں اعلانات اور وعدے تو کرتی ہیں لیکن عام آدمی کی زندگی میں کوئی انقلاب یا تبدیلی نہیں آئی اور آج بھی ڈگری ہولڈر بیروزگار، کسان کو خون پسینہ بہانے کے باوجود کچھ نہیں ملتا اور مزدور کی آمدنی اتنی ہے جس سے مہینہ بھی نہیں گزرتا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
سراج الحق نے کہا کہ شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل اور خاص طو رپر عام آدمی جو مشکل سے دوچار ہے اس کے لئے آواز بلند کرنے پر غور کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی انصاف نہ ہونے کی وجہ سے آج معاشرے میں ڈپریشن اور غصہ ہے ، ہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں کہ غریب آدمی کی آواز کو اٹھائیں ۔
بجلی کا بل اتنا آتا ہے کہ اسے دیکھ کر میرا بلڈ پریشر بھی بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کرپشن عروج پر ہے ، ایک ذمہ دار آدمی اعتراف کررہا ہے کہ ملک میں روزانہ 12ارب روپے کی کرپشن ہوتی ہے ۔ صرف وزارت پانی وبجلی میں 10کھرب 74ارب روپے کی کرپشن ہوئی اور پورے عرصے میں نیب 5ارب کی ریکوری کر سکا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نیب بھی کرپشن کو پکڑنے اور ریکوری کرنے میں ناکام ثابت ہورہا ہے۔ انہوں نے داعش کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ داعش سے بھی بڑا خطرہ کرپشن ہے ۔ داعش سے نمٹنا سکیورٹی اداروں کارکردگی پر منحصر ہے ، یہ ٹینک اور توپوں کی جنگ کا معاملہ نہیں بلکہ یہ معلومات اکٹھی کرنے اور انٹیلی جنس کی بنیاد کامعاملہ ہے ۔ جس ملک کے ادارے اورعوام بیدار ،منظم اور بہتر ہیں وہاں امن ہے جہاں لوگ اور حکومتیں سو رہے ہیں وہاں بد امنی ہے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سموگ تدراک کیس، پولیتھین بیگ پر قابو پانے اور پانی کے بچائو کیلئے کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،سماعت ..
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات، خواتین کے حقوق بارے تبادلہ ..
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
سید فرہاد علی شاہ کی تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے موضوع پر بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کا لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی