اولیاء اللہ کی زندگیاں ہمارے لئے’’ مینارہ نور‘‘ہیں،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی

جمعہ 25 نومبر 2016 18:12

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) معروف مذہبی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اولیاء اللہ کی زندگیاں ہمارے لئے’’ مینارہ نور‘‘ہیں،بزرگان دین کے افکارونظریات اورتعلیمات کواپنا کردنیا کو امن کاگہوارہ بنایا جاسکتاہے۔حضر ت داتا گنج بخش علی بن عثمان ؒ پوری زندگی خلق خدا کودین کی تعلیم دیتے رہے ۔

آپ ؒ نے لاکھوں بھٹکے ہوئے انسانوں کوصراط مستقیم پر چلایا۔بزرگان دین کی تبلیغ اورکاوشوں سے ایشیاء میںاسلام کی کرنیں روشن ہوئیں۔کامیابی کے حصول کے لیے آج ہمیں ان کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنا ہوگا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعة المبارک کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مسلمان کوانتہائی سادگی کے ساتھ زندگی بسرکرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

مسلم اُمہ کے زوال کی بنیادی وجہ قرآن وسنت سے دوری ہے۔معاشرے میںاخلاقی انقلاب کیلئے قرآن مجید کے ’’پیغام ہدایت کوعام کرنے کی ضرورت ہے۔والدین اپنے بچوں کی دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کے زیورسے بھی آراستہ کریں۔ قران کریم کی تعلیمات ہی مسلمانوں کی ترقی اور اصلاح کا بہترین ذریعہ ہیں،اگر ہم قر آن کریم سے ہدایت حاصل کرلیں تو کامیابی ہمار ا مقدر بن سکتی ہے۔

قوموں کی بیماریوں کا واحد حل احکام قر آن پر عمل پیرا ہونے میں پوشید ہ ہے،قر آن کریم قیامت تک آنے ولالے انسانیت کودرپیش مسائل کا حل رکھتا ہے۔قرآن کریم وہ نورہے جس سے ظلمتوں میں بھٹکنے سے نجات ملتی ہے۔لیکن اسے فیض یاب ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی بیماریاں معلوم کریں۔اولیاء اللہ خلق خدا کا تعلق خالق حقیقی سے مضبوط بنانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں