مقامی این جی او "کنیز رفیق فاؤنڈیشناور کونٹینینٹل فارماسیوٹیکل"کے زیرِاِنتظام محلہ چمن پارک نزد نیا پل مُغل پورہ لاہور میں مورخہ20جنوری 2019کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے مستحق مریضوں کے لیے ایک فری میڈیکل کیمپ کے اہتمام کا اعلان

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:31

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری2019ء) مقامی این جی او "کنیز رفیق فاؤنڈیشناور کونٹینینٹل فارماسیوٹیکل"کے زیرِاِنتظاممحلہ چمن پارک نزد نیا پل مُغل پورہ لاہور میں مورخہ20جنوری 2019کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے مستحق مریضوں کے لیے ایک فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ پنجاب میں کچھ شہری علاقے ایسے بھی ہیں جہاں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

سہولیات کم ہونے کی وجہ سے وہاں کے لوگ بہت سی مہلک بیماریوں جیسے کہ ذیابیطس،دل اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کی علامات اور نقصانات سے لاعلم ہیں۔اس میڈیکل کیمپ میں شوگر کی تشخیص کے لیے مریضوں کے خون کا معائنہ بھی کیا جاۓ گااور مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ مختلف بیماریوں خصوصی طور پر ذیابیطس کے بارے میں آگاہی دی جاۓ گی۔اس فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا معائنہ ڈاکٹر اسرار احمدکر یں گے ۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ وہ اس فری میڈیکل کیمپ میں ضرور شِرکت کریں۔ مزید معلومات کیلئے ویب سائیٹ وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں