پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک پیچ پر ہے‘ اعظم علی نعیمی

دہشتگرد اور ان کے سہو لت کارکسی بھی رعا یت کے مستحق نہیں سب کو پکڑاجائے‘ امیر محا فظان ختم نبو ت

منگل 18 فروری 2020 13:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی امیر پیر محمد اعظم علی نعیمی نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک پیچ پر ہے،کو ئٹہ میں ہو نے والے د ھماکہ کی جتنی بھی مذ مت کی جائے کم ہے ملک د شمن عنا صر کو پکڑ کر کڑی سزادی جائے، دہشتگرد اور ان کے سہو لت کارکسی بھی رعا یت کے مستحق نہیں سب کو پکڑاجائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ معصوم شہر یو ں کے درمیان د ھماکہ کرانے والے کسی بھی طرح انسان کہلانے کے حق دار نہیں ایسے عنا صر معا شرے کے ناسورہیں ان کا قلع قمع و قت کی اہم تر ین ضرو رت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ دھماکہ میں شہید ہو نے والے سکیور ٹی اہلکارو ں کے لواحقین کو یقین دلا تے ہیں کہ ہم ان کے اس دکھ درد میں ان کے سا تھ ہیں ۔ محا فظان ختم نبو ت تمام شہدا کے در جا ت کی بلندی کیلئے دعا گوہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں