عبدالحمید نظامی پنجا ب کا مان تھے ‘ تعزیتی ریفرنس

جمعرات 21 جنوری 2021 13:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2021ء)پنجابی زبان کے نامور شاعر و صدارتی ایوارڈ یا فتہ شخصیت و مصنف حکیم عبد الحمید نظامی مرحوم انتہائی خوبصورت صلاحیتوں کی مالک شخصیت تھے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پر و فیسر حکیم محمد احمد سلیمی ، حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم سید عمران فیاض، حکیم افضل میو ، حکیم طاہر نوید جنجوعہ ، حکیم عطا ر الرحمن صدیقی ، حکیم احمد حسن نوری نے تعزیتی ریفرنس میں کیا ۔

شرکاء نے کہا کہ حکیم عبد الحمید نظامی مرحوم ایک سچے عاشق رسول ﷺ اور اپنی مٹی سے سچا پیار کرنے والے انسان تھے ۔ ان کی اب تک چھپنے والی کتابیں اللہ سوہنے دے 99 نام ، نعلین مبارک تیرے ، گلی مبا رک تیری ، رنگ و نور ، مرشدسانگ، چانن سوچا دیں اور چاء مدینے دے سمیت دیگر کتابیں اپنی مثال ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں