لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چار سالہ آڈٹ کرانے کا فیصلہ

بدھ 4 اگست 2021 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چار سالہ آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا، گزشتہ چار سال کے دوران کی گئی بھرتیوں اور مالی معا ملات کا آڈٹ کیا جائے گا کنسلٹینسی فرموں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی آڈٹ کیلئے آزاد آڈیٹرز کی معاوضے پر خدمات حاصل کرے گی۔ کنسلٹینسی کی مد میں 49 لاکھ 75 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے، ایل ڈبلیو ایم سی نے آڈٹ کیلئے کنسلٹینسی فرموں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔فرموں کی پیشکشوں کا جائزہ لیا جائے گا، ایکسٹرنل آڈیٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا گزشتہ چار مالی سالوں کا آڈٹ کریں گے، ایل ڈبلیو ایم سی میں ادائیگیوں، بھرتیوں، کنٹریکٹس کا آڈٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں