لاہور ایوانِ صنعت و تجارت اور جدّہ چیمبر آف کامرس کا باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
بدھ 20 ستمبر 2006 16:47
(جاری ہے)
لاہور ایوان کے وفد نے ریاض ایوانِ صنعت و تجارت کے ممبران اور شہر کے دیگر تاجروں سے بھی ملاقات کی۔
وفد نے سعودی تاجروں پر زور دیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں کیونکہ یہ تیزی سے معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ وفد نے سعودی عرب میں پاکستانی سفیر شاہد کریم اللہ سے بھی ملاقات کی اور تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر عبدالباسط نے سعودی تاجروں کو بتایا کہ وفد کے دورہ کا بنیادی مقصد باہمی تجارت کو فروغ دیناہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت محدود ہے۔ سعودی عرب ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے فائدہ اٹھانے کی بہت گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل، چاول اور آلاتِ جراحی سمیت یہاں استعمال ہونے والی تقریباً ہر چیزپاکستان میں بھی تیار ہوتی ہے لیکن معلومات کے فقدان کی وجہ سے ہم خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھاسکے۔ انہوں نے سعودی تاجروں کو پاکستان میں موجود تجارتی مواقعوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ 150ملین افراد پر مشتمل مارکیٹ ہے جس سے سعودی سرمایہ کار فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ ڈبل ٹیکسیشن کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ کنگ عبداللہ کے دورہ پاکستان کے دوران ڈبل ٹیکسیشن کے سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے اور اب پاکستان میں ٹیکسیشن کم از کم سطح پر ہے۔ پاکستانی مصنوعات پر دوسرے ممالک کے لیبل لگانے کے متعلق ایک سوال کے جواب میں عبدالباسط نے کہا کہ ہم یہاں یہ بتانے کے لیے آئے ہیں کہ ہمارے پاس کیا ہے اور یہاں کیا فروخت ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں بخوبی معلوم ہے کہ پاکستانی مصنوعات دیگر ممالک کے ٹیگز لگا کر فروخت ہورہی ہیں۔ لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے سابق سینئر نائب صدر سہیل لاشاری نے کہا کہ جو سرمایہ کار پاکستان میں مشینری انسٹال کرکے خام مال ری پروڈیوس کرکے ری ایکسپورٹ کریں گے انہیں ٹیکس فری سٹیٹس حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کررہی ہے جبکہ پاکستان نے ویزا کے سلسلے میں پابندیاں بھی نرم کی ہیں۔ سعودی عرب کی تاجر خاتون بہیاہ ال مکرابی نے لاہور چیمبر کے وفد کے دورہ سعودی عرب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمیں پاکستان سے معیاری مال ملے تو ہمیں کسی مغربی یا یورپین سورس کی جانب دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔الہوکیرگروپ نے پاکستان کی ٹورازم انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت