ڈین فیکلٹی لائف سائنسزپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نعیم خان نے مولانا رومی اکیڈیمک ایوارڈ حاصل کر لیا

جمعہ 11 اگست 2017 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعیم خان نے ترکی کا معروف مولانا رومی اکیڈیمک ایکسچینج ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔ ترکی کی کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے مطابق مولانا رومی ایکسچینج پروگرام ترکی اور پاکستان کی یونیورسٹیوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا اعادہ کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اساتذہ کے تبادلے کے پروگرام کے تحت ڈاکٹر نعیم خان کا استنبول میں سٹامونویونیورسٹی میںیکم تا 15 اکتوبرتک قیام کریں گے اور مختلف سیمینارز میں لیکچر دیں گے۔ یہ آٹھواں بین الاقوامی اعزاز ہے جو ڈاکٹر نعیم خان اب تک حاصل کر چکے ہیں۔ اس کامیابی پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے ڈاکٹر نعیم خان کو مبارک باد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں