لاہور ہائیکورٹ ،ایس ای سی پی میں پالیسی بورڈارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور ، وفاقی حکومت سے جواب طلب

پیر 1 جنوری 2018 18:23

لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی میں پالیسی بورڈارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے 17 جنوری کو جواب طلب کرلیا،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی، درخواست میں درخواست گزار شہری منیر احمد کی جانب سے ایس ای سی پی میں پالیسی بورڈ ارکان کی تعیناتی کیخلاف درخواست میں وفاقی سیکرٹری اور وزارت خزانہ کو فریق بنایاگیا،عدالت کے رو برو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حافظ یوسف سمیت 2 افرادکو رکن پالیسی بورڈایس ایس سی پی لگایاگیا،جن کی تعیناتی کیلئے قواعدو ضوابط پورے نہیں کئے گئے،عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت ایس ای سی پی کے ارکان کی تعیناتی کالعدم قرار دے، عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے 17جنوری کوجواب طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں