چیف ایگزیکٹو آفیسرریلویز محمد آفتاب اکبر کی زیر صدارت دو روزہ ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن ،ڈویژنل مکینیکل ا ٓفیسرز کانفرنس کا انعقاد

تمام ڈویژنوں سے آئے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن ،ڈویژنل مکینیکل افسران نے اپنی اپنی ڈویژنوں سے متعلقہ تجاویز اور مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا

بدھ 1 اگست 2018 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسرپاکستان ریلویز محمد آفتاب اکبر کی زیر صدارت دو روزہ ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن اور ڈویژنل مکینیکل ا ٓفیسرز کانفرنس ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں منعقد ہوئی ۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد موسم سرما ٹائم ٹیبل میں ٹرینوں کے اوقات کار اور اسٹیشنوں پر ان کی پابندی وقت کو یقینی بنانا ہے ۔

ریلویز کی تمام ڈویژنوں سے آئے ہوئے ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن اور ڈویژنل مکینیکل افسران نے اپنی اپنی ڈویژنوں سے متعلقہ تجاویز اور مشکلات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد آفتاب اکبر نے کہا کہ مسافروں اور تاجر برادری کو سہولیات بہم پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے ۔اپنے خطاب میں انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ آپ لوگوں کو کام کرنا ہو گا بہت سے مسائل آپ لوگوں کی تھوڑی سی توجہ سے حل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ لوگوں نے ہی ریلوے کو چلا کر آگے لے کر جانا ہے آپ لوگ ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ر کھتے ہیں ۔ فیلڈ میں جا کر آپ لوگوں کو کام کرنا ہو گا ٹرینوں کی بروقت روانگی ، تحفظ اور صفائی کے نظام کو احسن طریقے سے چلانا ہو گا ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مزید کہا کہ بہت سے مسائل جو آپ لوگ فون پر ہمیں نہیں بتا سکتے ایسے فورم میں آپ کو کُھل کر اظہار کرنے کا موقع ملتا ہے ۔

کانفرنس کے دوسرے سیشن میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے موجودہ مالی سال میں دیئے گئے آمدنی کے ٹارگٹ اہداف کو احسن طریقے سے پورا کرنا ہو گا جس طرح پچھلے سالوں میں محنت اور لگن سے کام کیا ہے اسی طرح سخت لگن اور دیانتداری سے اپنے فرائض مزید بہتر انداز میں سر انجام دینا ہوںگے۔

انہوں نے کہا اسی ٹیم ورک کے ذریعے کام کو جاری رکھنا ہو گا اور ریلوے کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنا ہو گا۔ کانفرنس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمد آفتاب اکبر، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ظفراللہ کلوڑ، ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمیدرازی،ایڈیشنل جنرل منیجرمکینکل اعجازاحمدبروڑو، چیف انجینئراوپن لائن نثار احمد میمن،چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ عامر بلوچ، چیف کمرشل منیجر حنیف گُل، چیف مارکیٹنگ منیجر شعیب عادل، چیف مکینیکل انجینئر لوکو شاہد عزیز ، چیف مکینیکل انجینئرکیرج اینڈ ویگن راحت مرزا کے علاوہ سینئرافسران نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں