واسا نے پانی کے بلوں کی وصولی کی مدت دو کی بجائے ایک ماہ کر دی

گھریلو صارفین کا ماہانہ اوسط بل 440روپے کردیاگیا ،بلوں کی تقسیم شروع

جمعہ 3 اگست 2018 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) نے صارفین سے پانی کے بلوں کی وصولی کی مدت دو کی بجائے ایک ماہ کر دی ، گھریلو صارفین کا ماہانہ اوسط بل 440روپے کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واسا نے بڑھتے ہوئے اخراجات اور خسارے کو پورا کرنے کیلئے پانی کی بلنگ ماہانہ بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا ہے اور صارفین کی اکثریت کو رواں ماہ کے بلوں کی تقسیم ایک ماہ کے تناسب سے کی گئی ہے۔ واسا نے ایک ماہ کا اوسط بل 440 روپے مقرر کیا ہے جبکہ اس سے قبل دوماہ بعد 680 روپے بل آتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں