لاہور، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چھاپے ،80عطائیوںکے کاروبار سربمہر

جمعہ 3 اگست 2018 23:33

لاہور۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کیخلاف جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ روز80عطائیوں کے کاروبارسر بمہرکر دئے ،تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے فیصل باد،اٹک،گجرانوالہ،ساہیوال، خانیوال،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور،جھنگ اور سرگودھا میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائیاں کیں، ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میںریکارڈ کے مطابق 228علاج گاہوںپرچھاپے مارے اور80عطائیت کے مراکزکو بندکر دیا جبکہ 70عطائیوںنے دوسرے کاروبار شروع کر دئے ہیں،سب سے زیادہ 17اڈے گجرانوالہ میں سربمہر کئے گئے جبکہ ڈی جی خان میں 15،خانیوال13، فیصل آباد12اور جھنگ میںآٹھ کاروبار بند کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں