طب مفرد اعضاء ( علاج بالغذائ) سے تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہے‘حکماء

شوگر، جوڑوں کا درد، ہیپاٹائٹس تمام اقسام پر تحقیقات کرنے کے بعد علاج دریافت کر لیا گیا

پیر 6 اگست 2018 14:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) طب مفرد اعضاء (علاج بالغذائ) اپنی افادیت کے پیش نظر دُنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے،اس طریقہ علاج کے تحت تمام بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذاء حکیم غلام فرید میر،حکیم محمد افضل میو، حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی، حکیم عبدالرزاق ربانی، حکیم حافظ محمد عمر، حکیم سید عارف رحیم، حکیم محمد ابو بکر اور حکیم سردار چرن سنگھ آزاد نے دواخانہ باب الفضل پرانی انارکلی لاہور میں علاج بالغذاء کی افادیت کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اُنھوں نے بتایا کہ شوگر،جوڑوں کا درد، ہیپا ٹائٹس تمام اقسام لقوہ، فالج، بلڈ پریشر موٹاپا اور دل کی بیماریوں پر تحقیقات کرنے کے بعد کامیاب علاج دریافت کر لیا گیا ہے۔ اگر حکومت طب مفرد اعضاء (علاج بالغذائ) کے شعبہ کو سرکاری سر پرستی میں جاری رکھے تو امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ہم سینکٹروںمریضوں کا علاج بالغذاء سے کیا جن کو ہمیشہ شوگر جیسے موذی مرض سے چھٹکارا مل گیا۔ اُنھوں نے حکومت پر زور دیا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج بالغذاء کا شعبہ قائم کریں تاکہ دیرینہ امراض کا علاج ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں