دہلی گیٹ میں فری نیوٹریشن(غذائی) کیمپ،شہریوں کو مفت ادویات کی فراہمی

منگل 7 اگست 2018 19:52

لاہور۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) والڈ سٹی اتھارٹی سوشل موبلائزیشن ٹیم کے زیر اہتمام دہلی دروازے میں فری نیوٹریشن(غذائی) کیمپ لگایا گیا،کیمپ میںشہریوں کو مفت ٹیسٹ اور ادویات فراہم کی گئی،کیمپ میں خواتین اور بچوں کے مفت ٹیسٹ، غذا کا درست استعمال اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا گیا، جس میں اندرون لاہور کے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،نیوٹریشن(غذائی)کیمپ میں تقریبا دو سو افراد کا جدید آلہ جات کی مدد سے وزن ، قد، بی ایم آئی، بلڈ پریشر، شوگر، بی ایم ڈی اور پٹھوں کی طاقت کو جانچا گیا، لوگوں میں معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے،ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں عوام الناس کی صحت اور بہبود کیلئے انتہائی ضروری ہیں،صحت مند زندگی کیلئے متوازن غذا کا استعمال ضروری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل موبلائزیشن نوشین زیدی کا کہنا تھا کہ متوازن غذا ذہنی اور جسمانی تندرستی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں اور وباء سے بچائو میں مدد یتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں