پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے پر واٹر فلٹریشن پلانٹ،مضر صحت گٹکا کی فروخت پر 2پان شاپس سربمہر

جمعہ 10 اگست 2018 23:02

لاہور۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 2ریسٹورنٹ،پی ایف کا لاگو استعمال کر نے پرواٹر فلٹریشن پلانٹ ، ناقص انتظامات پر سوئٹس اینڈ بیکرز اور ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر 2پان شاپس کو سیل کر دیا ۔جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 12فوڈ پوائنٹس کو 121000 کے جرمانے عائد کئے،زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کرتے ہوئے 184کووارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے جوڑے پل پرواقع گجراتی ہوٹل اوریا علی مدد ریسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات ،زائدلمیعادخوراک کی موجودگی،کھانے کی تیاری میں گلی سڑی سبزیوں ،زائدلمیعاد گوشت،غیر معیاری مصالحہ جات کا استعمال کرنے،لال بیگ ،مکھیوں کی بھرمار،گندے برتنوں، اشیاء خورو نوش کو بغیر ڈھاپے رکھنے ،کچن ایریا میں واش روم کی موجودگی ،گند ے ٹوٹے، فریزر،نیلے ڈرمز کا استعمال ،ورکرز کی ذاتی صفائی اور میڈیکل کی عدم موجود گی پرسیل کر دیا۔

(جاری ہے)

جبکہ پی آئی اے سوسائٹی میں واقع المکی واٹر فلٹریشن پلانٹ کو پی ایف کا لاگو استعمال کر نے ،معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنے،آلودہ پانی ، گندی بوتلوں کا استعمال کرنے،فوڈ لائسنس اورورکرز کے میڈیکل نہ ہونے پر یونٹ کو سیل کیا گیا۔اس کے علاوہ شریف پورہ میں حیدری سویٹس اینڈ بیکرز کو ناقص انتظامات پر میٹھائی کی تیاری میںاستعمال شدہ گھی، زہریلے کیمیکلز،مصنوعی فلیورز،سکرین اورکاسمیٹکس کلرز کا استعمال کرنے پرسیل کر دیا گیا۔

مزید برآں بیدیاں روڈ پر واقع بلو برگر اینڈ جوس کارنرکو فریش جوس کے نام پر گلے سڑے پھلوںکا استعمال کرنے،زائدلمیعاد اشیاء کی موجودگی ،ناقص انتظامات،ورکرز کا فیس ماسک،ہیڈ کور استعمال نہ کرنے،ملازمین کی ذاتی صفائی اور میڈیکل نہ ہونے پر جوس کارنر کو بندکیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیمز نے گٹکا مافیا کی خلاف کاروائیوں کے دوران گرین ٹائون میں واقع عبداللہ پان شاپ اور سرتاج پان شاپ کو مضر صحت ممنوعہ گٹکا کی فروخت کرنے، ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمار پر دونوں پان شاپس کو سیل کر دیا ۔

دوسری جانب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں کارروائیاں کرتے ہوئے 12فوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظامات ، زائدلمیعاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر121000 جرمانے کئے ۔متعدد فوڈ پوائنٹس سے بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمیعاد غذا کو تلف کر دیا گیا۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 184کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں