عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا صوبہ کے عوام کیلئے تبدیلی کے سفر کا آغاز ہے، سعدیہ سہیل رانا

اتوار 19 اگست 2018 23:20

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سردار عثمان بزدار کا وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا پنجاب کے عوام کے لئے تبدیلی کے سفر کا آغاز ہے، تحریک انصاف عوام کو اس قدر ریلیف بہم پہنچائے گی کہ اس کے بعد عوام کسی اور پارٹی کو منتخب کرنے کا سوچے گی ہی نہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب کے عوام کا مستقبل تحریک انصاف کی طرح روشن ہے تحریک انصاف تعلیم، صحت اور امن و امان پر خصوصی توجہ دے گی اور پنجاب کو مثالی صوبہ بنائے گی۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی طویل جدوجہد رنگ لے آئی ہے اقتدار کی باریاں لگانے والوں کا دور ختم ہو چکا عوام نے پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی جھوٹ کی سیاست کو مسترد کر دیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں