پنجاب پولیس کانسٹیبلز نے محکمے میں سیاسی مداخلت کے خاتمے کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم کو خط،کانسٹیبلز کے بچوں کے لیے بہتر تعلیمی سہولیات، مقدمات کی تفتیش پر رقم کا فوری حصول کی تجویز پیش

ہفتہ 15 ستمبر 2018 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2018ء) پنجاب پولیس کے کانسٹیبلز کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو خط، کانسٹیبلز کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کی جانب سے کانسٹیبلز کے مسائل حل نہ ہونے کے بعد وزیراعظم کو خط لکھنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گیارہ نکاتی خط کی کاپی چیف جسٹس آف پاکستان ، صدر پاکستان ، وزیر داخلہ اور آئی جی کو بھی بھجوائی گئی ہے، خط میں وزیراعظم عمران خان کو لکھا گیا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا جائے تاکہ محکمہ پولیس کی عزت بحال کی جائے اسی طرح سکیل اپ گریڈیشن، کلریکل سسٹم کی بہتری اور تھانوں کی بلڈنگز کی حالت زار کے بارے میں سفارشات بھجوائی گئیں۔

خط میں پولیس کانسٹیبلز کے بچوں کے لیے بہتر تعلیمی سہولیات، مقدمات کی تفتیش پر رقم کا فوری حصول اور ساتھ ساتھ دیگر پولیس کا سروس سٹریکچر ایک سا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں