پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کا 28ستمبر کو ’’وارث شاہ ہیر گائیکی‘‘ مقابلہ کرانے کا اعلان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 13:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پنجاب انسٹیٹیوٹ لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر 28ستمبر کو ’’وارث شاہ ہیر گائیکی‘‘ مقابلہ کرائے گا۔جس میں ملک بھر سے نامور ہیر گائیک اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔اس مقابلے کا انعقاد وارث شاہ کے 220عرس مبارک کی مناسبت سے کیا جارہا ہے جس میں ان کو خصوصی طور پر خراج تحسین بھی کیا جائے ۔مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گائیک کو یوارڈ سے بھی نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے بتایا کہ وارث شاہ کابرصغیر پاک وہند کے نامور صوفی شاعروں میں شمار ہوتا ہے۔ان کی شاعری نے ہیر کو ایک نئی زندگی دی۔پالک کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ صوفیاں کرام کی خدمات کو نمایاں طور پر نئی نسل کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ ان کو معلوم ہو سکے کہ ہمارے صوفیاں نے کیا خدمات سر انجام دی ہیں۔اس پروگرام کے انعقاد کو بھی یہی مقصد ہے اس میں ملک بھر سے معروف ہیر گائیک حصہ لے رہے ہیں پلاک ان کی بھر پور حوصلہ افزائی کریگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں