ڈبل ڈیکر بس کی ٹکٹ میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے ‘ایم ڈی ٹورازم

ستمبر کو سیاحت کا عالمی دن ٹورازم اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسمیشن کی تھیم کے تحت منایا جائیگا‘میاں شکیل

پیر 24 ستمبر 2018 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر ٹورا زم میاں شکیل نے کہا ہے کہ حکومت نے سیاحت کے فروغ کا عزم کر رکھا ہے اس لئے 27 ستمبر کو سیاحت کا عالمی دن ٹورازم اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسمیشن کی تھیم کے تحت منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت پر الحمراء ہال میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ریزارتس اور ایونتس کی دستاویزی فلمیں دکھای جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بس کی ٹکٹ میں اضافے کی تجویز زیر غور ہے جس کی بنیادی وجہ فیول کی قیمت میں اضافہ ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں