لاہور، فیملی عدالت نے صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کو شہادت کے لئے کل دوبارہ طلب کرلیا

فیملی جج محمد محسن نے سیمل راجہ کی تکذیب نکاح کیس میں طلب کیا تھا

پیر 24 ستمبر 2018 23:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) فیملی عدالت نے صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کو شہادت کے لئے کل دوبارہ طلب کرلیا۔فیملی جج محمد محسن نے سیمل راجہ کی تکذیب نکاح کیس میں طلب کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق راجہ شارت عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔

(جاری ہے)

راجہ بشارت کے وکلاء نے عدالت میں پیش ہوکر درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا کہ سمیل راجہ نکاح نامے کے گواہان عدالت میں پیش کرئے۔عدالت نے سیمل راجہ سے راجہ بشارت کی درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔سیمل راجہ نے موقف اختیار کیا کہ راجہ بشارت نے میرے ساتھ نکاح کیا۔اب بیوی تسلیم نہیں کررہا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت راجہ بشارت کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرنے کا حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں