آمدنی میں کمی اور مہنگائی کی شرح بڑھنے کی وجہ سے عوام تذبذب کا شکار ہیں : میاں عثمان

حکومت مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھے ،حقوق کا شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم شروع کی جائے ، ممبر مشاورتی کونسل

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کی مشاورتی کونسل کے ممبر میاں عثمان نے کہا ہے کہ حکومت میں آکر ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویدار وں نے عوام سے روزگار چھیننا شروع کر دیا ہے ،حالیہ دو ماہ کے دوران آمدنی میں کمی اور مہنگائی کی شرح بڑھنے کی وجہ سے عوام شدید تذبذب کا شکار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خود فیلڈ میں جانے کی بجا ئے ماتحت عملے کو جرمانے کی رسیدیں دیکر بھجوا دیتے ہیں جس سے کرپشن کا بازار گرم ہے ۔

(جاری ہے)

گراں فروشی پر قابو پانے اور عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کی گرفت کر نے کیلئے مانیٹرنگ کا موثر نظام لایا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے عوام کو روزگار کی فراہمی اور مہنگائی میں کمی کیلئے کوئی میکنز م نہیں بنایا گیا جس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔ حکومت مہنگائی کے سیلاب کے آگے بند باندھے تاکہ غریب طبقے کو دو وقت کی روٹی میسر آسکے ورنہ عوام کے اندر پکنے والا کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حقوق کا شعور اجاگر کرنے کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے صارفین کی نمائندہ تنظیموں سے روابط کئے جائیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں