لاہور ہائیکورٹ کا گنے کے کاشتکاروں کو عدم ادائیگی پر نجی شوگر مل کے جنرل منیجر کو گرفتار کرنے کا حکم

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:24

لاہور ہائیکورٹ کا گنے کے کاشتکاروں کو عدم ادائیگی پر نجی شوگر مل کے جنرل منیجر کو گرفتار کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے گنے کے کاشتکاروں کو عدم ادائیگی پر نجی شوگر مل کے جنرل منیجر کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے اکاڑہ کے کاشتکار طارق کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ شوگر مل اوکاڑہ کی جانب گنے کی کاشت کی رقم ادا نہیں کی جارہی،مل مالک کی جانب سے 25 لاکھ روپے ادائیگی نہیں کی جارہی۔

درخواست گزار کے مطابق مل مالک کی جانب سے کاشتکاروں کے 7 کڑوڑ روپے کے واجبات ابھی باقی ہیں ۔ کین کمشنر کو واجبات کی ادائیگی کی درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ مل مالک کو واجبات کی ادائیگی کا حکم دیا جائے ۔ دوران سماعت عدالت نے شوگر مل کے جنرل منیجر کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں