آصف ہاشمی کیخلاف ڈی ایچ اے غیر قانونی ٹھیکہ ،امدادی رقوم میں خوردبرد کیس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) عدالت نے آصف ہاشمی کے خلاف ڈی ایچ اے غیر قانونی ٹھیکہ اور امدادی رقوم میں خوردبرد کیس کی سماعت 24اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد رفیق نے کیس کی سماعت کی ۔ ایک شریک ملزم کے وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔آصف ہاشمی پرڈی ایچ اے میں 20 کوٹھیوں کی تعمیر کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر دینے کا الزام ہے۔عدالت نے مزید سماعت 24 اکتوبر تک سماعت ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں