لاہور ، ریسکیو 1122 کی سونو بائیکس ایمبولینس سروس کو ایک سال مکمل

جمعرات 11 اکتوبر 2018 22:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) صوبائی دارلحکومت لاہور میں ریسکیو 1122 کی جانب سے چلائی جانے والی سونو بائیکس ایمبولینس سروس کو ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

سال مکمل ہونے پر ریسکیو 1122 کی ٹرینگ اکیڈمی واقعہ ایل او ایس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس موقعہ پر ڈی جی ریسکیو کا کہنا تھا کہ شہر میں چلنے والی سونو بائیک ایمبولینس سروس کے ذریعے ایک سال میں ایک لاکھ 68 ہزار شہریوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں