ملک میںعدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ‘ڈاکٹر راغب نعیمی

قوم اتحاد واتفاق کی طاقت سے ملک دشمن عناصرکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادے‘ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی تشویشناک ہے، نعیمین ایسوسی ایشن کے اجلاس سے خطاب

اتوار 14 اکتوبر 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ ملک میںعدم استحکام پیدا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،عالمی دشمن قوتیں وطن عزیز میں انتشار کی فضاء پید ا کرناچاہتی ہیں۔قوم اتحاد واتفاق کی طاقت سے ملک دشمن عناصرکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادے،غیر ملکی طاقتیں پاکستان عدم استحکام پیدا کر نے کیلئے انارگی پیدا کرنے کیلئے مختلف غیر محسوس طریقے سے مختلف منصوبوں پر عمل پیرا ہیں جوکہ مذہبی وسیاسی،سماجی ومعاشرتی،لسانی اورمعاشی بنیادوں پر کام کررہے ہیں،ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی تشویشناک ہے،انسداد فحاشی کیلئے حکومت عملی اقدامات ،علماء معاشرے میں شعور بیدار کریں۔

امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ریاستی ادارے خصوصی اقدامات کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزجامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن شالیمارٹائون کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر پروفیسر ظفر ا قبال نعیمی،مرکزی سیکرٹری جنرل مفتی ابوبکر قریشی،مفتی محمدعمران حنفی ،مفتی فیصل ندیم،نعیمین رابطہ کونسل کے صدر مولانا شفقت علی یوسفی،مفتی کاشف علی،مفتی ذیشان علی،مولانا جہانگر علی،حافظ عمران،مولانا سلیم نعیمی سمیت دیگر نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

اجلاس سے قبل مرکزی صدر پروفیسر ظفر اقبال نعیمی کی طرف سے کارکنان کے اعزاز میں لاہوری ناشتے کے بھی خصوصی اہتمام کیا گیا۔اجلاس میں نعیمین ایسوس ایشن کے آئندہ ماہ میں ہونے سالانہ ورکرز کنونش ،لاہو ر کے عہدیداران کے چنائودیگر امور پر تفصیلی غور وغوض کیا۔21اکتوبر کے عزیز بھٹی ٹائون کے عہدیداران کے اعزاز میں ناشتے کااہتمام کیا جائے گااس موقع پر مختلف یونین کونسلز کے ذمہ داران کاچنائو بھی عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں