سانحہ بلدیہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میںیوم احتجاج منایاگیا

پیر 15 اکتوبر 2018 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) نیشنل لیبرفیڈریشن پاکستان کے تحت سانحہ بلدیہ کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 15اکتوبر کو ملک بھر میںیوم احتجاج منایاگیااس سلسلے میں این ایل ایف کے تحت اسلام آباد ،لاہور ،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ ،سکھر ،حیدرآباد،ڈیرہ غازی خان،سیالکوٹ،فیصل آباد، گوجرنوالہ، جیکب آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان، ملتان ، راولپنڈی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی، ودیگر چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔

اس سلسلے میں حیدر آباد اولڈ کیمپس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان نے کی ۔اس موقع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ بلڈیہ ٹائون شیگاگو سے بڑا سانحہ ہے۔

(جاری ہے)

جس دن دہشت گردوں نے بھتہ نے دینے پرظلم بربریت سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے، 259غریب محنت کشوں کو زندہ جلا کر راکھ کر دیا تھا۔

اپنے جہیزکیلئے نوکریاں کرنے والی غریب بچیاںہاتھوں میں مہندی لگانے کے خواب لئے راکھ کاڈھیر بن گئی۔بوڑھے ماں باپ سے ان کے جوان بیٹے اور سہاگنوں سے ان کا دوپٹہ چھین لیا گیا۔قاتل اور ان کے سرپرست آزاد ہیں۔ ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرین کو فوری طور پر مالی امداد کی جائے۔ پائلر کی بے جا مداخلت بند کی جائے اور ملک کی معروف فیڈریشنز پر مشتمل ایک کمیٹی بنا کر متاثرین کو اُن کے ذریعے ادائیگی کی جائے۔

کراچی پریس کلب کی احتجاجی مظاہرے میں محنت کشوں کے علاوہ سانحہ بلدیہ کے لواحقین کی بھی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس سلسلے میں لاہور پریس کلب کے باہر بہترین مظاہرہ ہوا۔ جس میں سینکڑوں مزدوروں اور مختلف یونین عہدیداران نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں سانحہ بلدیہ ٹائون کو حکومتی نا اہلی قرار دیا اور واقع میں ملک اس وقت کے وزیر رؤف صدیقی کو ذمہ دار اور قاتل ٹھہرایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل لیبر فیڈریشن لاہور کے صدر امین منہاس نے کہا کہ آج نیشنل لیبر فیڈریشن پورے ملک میں مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے اور سانحہ علی انٹر پرائز میں جو لوگ بھی ملوث ہیں، ان کوقرار واقع سزا دی جائے اور متاثرین کے لواحقین کو ساتھ کڑور کی یکمشت ادا کی جائے۔ ورگرنہ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کرے گی ۔

جس کی تمام ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کے احتجاجی مظاہرے میں ملحقہ مرکزی یونینزپیاسی،پی آئی اے ،پاسلواسٹیل ملز ،پریم،ریلوے پی ٹی سی ایل،شپ یارڈ،کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ ِ،اور پبلک سیکٹر و پرائیوٹ سیکٹر کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرے میں بھر پور طریقے سے شرکت کی اور سانحہ بلدیہ کے لواحقین کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔احتجاجی مظاہرے سے ملک عبدالعزیز، طیب اعجاز سواتی، جمشید اقبال سیال، رانا اصغر، سیف الرحمن ، مومن خان ، عنصر محمود اور حاجی عمران نے خطاب کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں