پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل مالی حالات کے با وجود بہترین اور فلاحی بجٹ دیاہے‘ اسلم اقبال

ساڑھے 5 ارب روپے کی لاگت سے صوبے میں دو نئی ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں قائم کیں جائیں گی‘صوبائی وزیر صنعت و تجارت

منگل 16 اکتوبر 2018 19:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے مشکل مالی حالات کے با وجود بہترین اور فلاحی بجٹ دیا ہے۔سخت مالیاتی مسائل در پیش ہونے کے باوجود اس سے بہتر اور اچھا بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا تھا۔بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے بلکہ عوام ریلیف کی فراہمی کے اقدامات شامل ہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی عوامی حکومت نے عوامی بجٹ دیا ہے جس سے صوبے میں ترقی کی نئی رہیں کھلیں گی ۔پی ٹی آئی کی حکومت کا پہلا صوبائی بجٹ نئے پاکستان کی تشکیل کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔اس میں ایسی سکیمیں شامل ہیں جس سے عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گااور محروم معیشت طبقات کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہو ں گی ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کا بجٹ تعمیرو ترقی کے نئے باب آغاز ہو گااور اس بجٹ میںتعلیم اور صحت کے شعبوں میں ترقی کیلئے خطیر وسائل رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے پانچ ارب روپے کی لاگت سے صوبے میں دو نئی ٹیکنالوجی یونیورسٹیاں قائم کیں جائیں گی جس سے فنی تعلیم کو فروغ ملے گا ۔اسی طرح پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے فروغ اور چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ کیلئے بھی کیلئے بھی اربوںروپے رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اس لیے موجودہ حکومت چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے فروغ کیلئے چار ارب روپے رکھے گئے ہیںاور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی پارٹنر شپ سے ایس ایم ایزسپورٹ پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے جو چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں