بجٹ میںصاف پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کیلئے اے ڈی پی میں مجموعی طور پر 20ارب 50کروڑ روپے کی رقم مختص کی جارہی ہے، صوبائی وزیر خزانہ

منگل 16 اکتوبر 2018 23:22

لاہور۔16 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2018ء) پنجاب کے رواں مالی سال کے بجٹ میںصاف پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کیلئے اے ڈی پی میں مجموعی طور پر 20ارب 50کروڑ روپے کی رقم مختص کی جارہی ہے جس میں سے 12ارب روپے نئی سکیموں پر خرچ کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر میں کہا کہ اس شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے بڑے بڑے اہداف میں صحت مندانہ زندگی کے لئے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 5ارب روپے اور دیہی علاقون میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرا ئی کاانصاف پروگرام کے لئے 5ارب روپے شامل ہیں بارانی علاقوں میں پانی کی غیر فعال سیکموںکی بحالی، استعمال شدہ پانی کو قابل استعمال بنانے کا پلانٹ اور زمیں پر پانی صاف کرنے والے پلانٹ کی تنصیب بھی ترقیاتی پروگرام میں شام ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں