ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسداد تجاوزات و سرکار کی زمین واگزاری کے حوالے سے آپریشن

516کنال کروڑوں روپے مالیت کی سرکار ی اراضی کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:13

لاہور۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کا انسداد تجاوزات اور سرکار کی زمین واگزاری کے حوالے سے آپریشن ، ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف مقامات پر سرکار کی زمین کو واگزار کروانے کیلئے چار آپریشنز کئے جس میں مجموعی طور پر 516کنال کروڑوں روپے مالیت کی سرکار ی اراضی کو قبضہ مافیا سے چھڑوا یا گیا جبکہ ان پر بنے مختلف سٹریکچرز کو بھی مسمار کروا دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ لاہور نے تحصیل ماڈل ٹائون چک آسو میں سرکار کی زمین کو واگزار کروانے کیلئے اے سی ماڈل ٹائون کی نگرانی میں آپریشن کا آغاز کیا اور آپریشن میں 500کنال کروڑوں روپے مالیت کی اراضی کو واگزار کروا لیا، اس جگہ پر مختلف لوگوں نے پختہ سٹریکچرز،حویلیاں اور جانوروں کے باڑے بنا رکھے تھے، جن کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا جبکہ اے سی شالیمار ظہیر لیاقت نے دوگیج، بھیسن، باگڑیاں میں آپریشنز کرکے سرکار کی 16کنال اراضی کو واگزاری کروا لیا اور اس جگہ ہل بھی چلا دیاگیا ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور آپریشن کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے اور سرکار کی زمین کو تیزی کے ساتھ ریکور کروایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں