شادی سے انکار پر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

پیر 22 اکتوبر 2018 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) شادی سے انکار پر لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیدیا گیا ۔گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے اچھرہ کی رہائشی فاطمہ طاہر کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ملزم شہزاد انور نے شادی سے انکار پر پہلے بلیک میل کرتا رہا پھر قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیں۔ ایف آئی اے حکام درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کررہے ۔ عدالت نے لڑکی کی درخواست منظو رکرتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں