چین سے معاہدہ زرمبادلہ ذخائر ،ادائیگی توازن بہتر ہوگا ‘ افتخار بشیر

اسلامی ممالک اور چین کے تعاون سے حکومت کو آئی ایم ایف سے نجات مل گئی‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن

بدھ 7 نومبر 2018 21:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کرنسی سویپ معاہدہ کے تحت دونوں ممالک کی مقامی کرنسی میں دوطرفہ تجارت کے فروغ سے زرمبادلہ کے ذخائر اور ادایئگیوں کے توازن میں سہولت ملے گی ۔

انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی بجائے اسلامی ممالک اور چین سے معاشی بحران سے عہدہ برآں ہونے کیلئے ان سے تعاون کیلئے حکمت عملی کامیاب رہی ہے اور پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا ہے اب ادائیگیوں کے توازن کا مسئلہ نہیں رہا ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مقامی کرنسیوں میں تجارت بڑھنے سے نہ صرف زرمبادلہ کے ذخائر پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ ادائیگیوں کے توازن کے حوالے سے بھی سہولت ملے گی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا ۔انہوںنے کہا کہ روپے کو ڈالر کی قید سے آزاد کرانے کیلئے پاکستان کوڈالر اکانومی سے نکلنے کیلیء کوششیں کرنا ہوں گی اور ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیوں میں تجارت کو فروغ دینا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ اسلامی ممالک اور چین کے تعاون سے حکومت کو آئی ایم ایف سے نجات مل گئی او رملکی معیشت درست سمت گامزن ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں