پانچ سال سے کم عمر بچوں میںا موات کی بڑی وجہ نمونیا ہے‘ ڈاکٹر روبینہ ذاکر

بدھ 14 نومبر 2018 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام نمونیا کے عالمی کی دن کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز اور ماہر صحت پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے بچوں کو نمونیا جیسے جان لیوا مرض کے نقصانات اور بچانے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں زیادہ اموات میں ایک بڑی وجہ نمونیا ہے جبکہ بیماری کا علاج باآسانی موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ غربت ترین اور سہولیات سے عاری علاقوں کے بچے اس بیماری میں زیادہ مبتلا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمونیا ’معاشی عدم مساوات ‘ اور پسماندگی کی بیماری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر امیر اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے بچے کا بنیادی حق ہے کہ اسے نمونیا سے بچائو کی ویکسین فراہم کی جائے۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر نے خبر دار دیا کہ نمونیاایسی خطرناک بیماری ہے جس کے مضر اثرات ہمیشہ بچوں کی صحت پررہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں