ملک میں تعلیمی نظام کی مضبوطی اور تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی شعبہ سے متعلق محکمے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، ملک میں یونیفارم ایجوکیشن سسٹم ضروری ہے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیسک ایجوکیشن سکول کمیونٹی ،اردو سائنس بورڈ کے دورہ کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 17 نومبر 2018 22:50

ملک میں تعلیمی نظام کی مضبوطی اور تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی شعبہ سے متعلق محکمے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں، ملک میں یونیفارم ایجوکیشن سسٹم ضروری ہے
لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیمی نظام کی مضبوطی اور تعلیم کے فروغ کیلئے تعلیمی شعبہ سے متعلق محکمے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں۔ وہ بیسک ایجوکیشن سکول کمیونٹی اوراردو سائنس بورڈ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک میں یونیفارم ایجوکیشن سسٹم ضروری ہے تاکہ معاشرہ کی تمام طبقات کو مساوی مواقع میسر آ سکیں۔ وفاقی وزیر کو بیسک ایجوکیشن سکول کمیونٹی کے دورہ کے موقع پر ادارہ کے ڈائریکٹر فیصل شہزاد نے بریفننگ دی ۔ ا س موقع پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی کہ ان کے مسائل اور شکایات کا ازالہ کیا جائے گا، بعد ازاں اردو سائنس بورڈ کے دورہ کے دوران ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹرناصر عباسی نے وفاقی وزیر کوتفصیلی پریزنٹیشن پیش کی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے بورڈ کی انتظامیہ کو ہدایت کی وہ اردو زبان کے فروغ کیلئے سفارشات تیار کریں۔ انہوں نے ہدایات کی کہ رائیٹرز‘ سکالرز اور ماہرین تعلیم پر مشتمل مشاورتی بورڈ تشکیل دیا جائے تاکہ اردو زبان کی ترویج کی جائے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے اردو سائنس بورڈ کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ بورڈ کے قیام کا مقصد سائنس سے متعلق کتب کا اردو زبان میں ترجمہ کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں