ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر) فضیل اصغرکی زیرِ صدارت ربیع الاول کی سکیورٹی انتظامات کے متعلق اجلاس

ربیع الاول کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں‘ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر

پیر 19 نومبر 2018 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغرنے محکمانہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔سپیشل سیکرٹری طارق محمود جاوید نے ایڈشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو ربیع الاول کی سکیورٹی انتظامات کے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل سیکرٹری انٹر نل سکیورٹی ڈاکٹر ثاقب نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ربیع الاول کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس کے متعلق تفصیل سے بریف کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کے ساتھ سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر آصف طفیل ،ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر ثاقب ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل کیپٹن ریٹائرڈ ملک شہباز وحید ، ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل بلال احمد اور ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ کے مختلف امور پر بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی گئی۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ ربیع الاول کے اس مبارک دن پر سکیورٹی کے انتظامات فول پروف ہونے چاہئیں۔تمام روٹس کی باقائدہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے۔تمام سکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے اور ان کے نمائندے سکیورٹی انتظامات کو خود چیک کریں۔اور مختلف مقامات پر نکالے جانے والے جلوس اور شرکاء کی سکیورٹی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ تمام روٹس کی نگرانی کے لیے سیف سٹی سے بھی مدد لی جائے۔سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں