آپریشن کے آغاز سے لے کر اب تک 51 ہزار6 سو تہتر کنال اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے‘مجتبیٰ پراچہ

ْبجلی چوری میں بل ڈیٹیکشن میں ابتک ساڑھے سات کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں‘کمشنر لاہورڈویژن

جمعرات 29 نومبر 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2018ء) کمشنر لاہور ڈویژن ڈاکٹر مجتبیٰ پراچہ نے کہا ہے کہ انسداد سموگ، تجاوزات اور بجلی چوری کیخلاف کریک ڈائون مکمل طور پر فعال ہے۔ آپریشن کے آغاز سی لے کر اب تک 51 ہزار6 سو تہتر کنال اراضی واگزار کرائی جا چکی ہے۔واگزار اراضی کی مالیت تقریباً 34ارب 760 ملین روپے ہے۔ ضلع ننکانہ میں ایک بڑی کارروائی میں 4 کروڑ روپے مالیت کی 17 کنال 16 مرلہ اراضی واگزار ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا کہ اب تک جاری آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 7 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا کہ بجلی چوری میں بل ڈیٹیکشن میں ابتک ساڑھے سات کروڑ روپے وصول کئے گئے ہیں۔ 1939مقامات سے بجلی چوری پکڑ کر 661 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ بجلی چوروںکے خلاف 2283 ریڈز میں1196 ریفرنس دائر کئے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد سموگ کیلئے فصلوں کی باقیات کو جلانے پر 419جبکہ 122صنعتی یونٹس پر ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ انسداد سموگ کی خلاف ورزی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ انسداد سموگ کاروائیوں میں صنعتی یونٹس اور بھٹوں کو مجموعی طور 1823 نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں