تجاوزات کے خلاف آپریشن

جمعرات 29 نومبر 2018 23:56

لاہور۔29 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2018ء) میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت‘‘ میونسپل آفیسر(ریگولیشن) زبیر احمد وٹوکی زیر نگرانی بلدیہ عظمیٰ کے انٹی انکروچمنٹ اسکواڈ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ دوران آپریشن اقبال زون اسکواڈنے تبلیغی مرکز تا بھٹی چوک رائے ونڈ سے 17عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

داتا گنج بخش زون اسکواڈنے لکی سنٹر قرطبہ چوک سے 13عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔راوی زون اسکواڈ نے شاہ عالم مارکیٹ اور رنگ محل سے 22عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔سمن آباد زون اسکواڈ نے گلشن راوی مون مارکیٹ سی41عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔نشتر زون اسکواڈ نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ تا گرین ٹائون سے 51عارضی تجاوزات ہٹا دیں۔

(جاری ہے)

گلبرگ زون اسکواڈ نے حاجی کیمپ ،لبرٹی مارکیٹ اور فیصل ٹائون میں خلاف ورزی کرنے پر 05افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائیں۔

شالا مار زون اسکواڈ نے شیر شاہ روڈ، چاہ میراں اور وسن پورہ سے 15عارضی تجاوزات ہٹادیں۔ واہگہ و عزیز بھٹی زون اسکواڈ نے مسلم آباد اسٹیشن سے 16عارضی تجاوزات ہٹادیں جبکہ 08بھینسیں قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروادیں۔ 04حویلیاں سیل کرد ی گئیں اور 03افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں