چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا بچوں کے تحفظ کیلئے خدمات سرانجام دے رہا ہے، کیپٹن(ر)فضیل اصغر

جمعہ 7 دسمبر 2018 20:54

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) چا ئلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن(ر)فضیل اصغر اختتامی تقریب میںمہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل سیکر ٹری ہوم ڈاکٹر آصف طفیل، ڈائریکٹر پروگرامز عامر چشتی ، ڈائریکٹر ایڈمن شہباز حسین و دیگر اس موقع پر موجود تھے، سپورٹس فیسٹیول میں لاہور کے علاوہ فیصل آباد، گوجرانوالہ،راولپنڈی اور سیالکوٹ میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے دفاتر میں مقیم بچوں نے خصوصی طور پر شرکت کی، اس موقع پر بچوں کے درمیان مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں کرکٹ، رسہ کشی، بوری ریس، میوزیکل چیئر اور دیگر کھیل شامل ہیں،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن(ر)فضیل اصغرنے تقریب کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں جیتنے والوں بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن(ر)فضیل اصغر نیکہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو بے سہارا بچوں کے تحفظ اور بحالی کیلئے بھرپور خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ایک مشن کے تحت کام کر رہا ہے، انھوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کو رہائش ، خوراک ، تعلیم اور صحت کی تمام سہولیات میسر ہیں اور ہوم ڈپارٹمنٹ ان بچوں کیلئے ہر قسم کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کرے گا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن(ر)فضیل اصغرنے بچوں کے ہاسٹل کا دورہ بھی کیا، ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈاکٹر آصف طفیل نے مہمان خصوصی کو شیلڈ پیش کی اور سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کیپٹن فضیل اصغر کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں