پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کیلئے پنجاب اسمبلی سے ایکٹ منظور کروایا جائے گا‘وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب

انصر مجید خان کی زیر صدارت لیبر ڈیپارٹمنٹ میں اعلی سطی اجلاس ،پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے حوالے اہم اقدامات کا فیصلہ

بدھ 12 دسمبر 2018 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل انصر مجید خان نے لیبر ڈیپارٹمنٹ میں اعلی سطی اجلاس کی صدارت کی۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے حوالے اہم اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔انصر مجید خان نے کہا کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی منظوری کے لئے پنجاب اسمبلی سے ایکٹ منظور کروایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل انصر مجید خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

سیکرٹری لیبر وہیومن ریسورس سارہ اسلم،چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی جاوید احمد اور سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ احمر نائیک کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ مسعود نعمان اور فنانشل اینلسٹ محکمہ خزانہ اور دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر انصر مجید خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد پنجاب ویلفیئر فنڈ کے قیام سے مزدورںکو تحفظ حاصل ہوگا۔

تحریک انصاف کی جانب سے لیبر پالیسی 2018کے ذریعے مزدوروں کو معاشی اداروں میں تحفظ،فیلڈ انسپکٹرز کو سہولیات فراہم،شکایات سیلزکے ذریعے مزدورں کی شکایات کا ازالہ،صنعتی عمل میں خواتین کی شرکت کو یقینی ،گھریلو ملازمین کے لئے قانون سازی،صنعتی امن وخوشحالی ،چائلڈ لیبر کے خاتمے ودیگر اصلاحات کو یقینی بنائیں گے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صنعتی شعبہ جات میں مزدوروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات اٹھا جارہے ہیں۔

مزدوروںکے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام دفاتر میں شکایات سینٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جائے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سیکرٹری لیبر ودیگر افسران کو معاشی اداروں میں چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لئے سخت نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔موجودہ لیبر انسپکشن سسٹم میں جدید اصلاحات کے ذریعے محکمانہ کارکردگی کو بڑھایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں