شیخ زید ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز کی مسلسل چھٹے روز ہڑتال ،کینال روڈ کوبھی ٹریفک کیلئے بند کردیا

بدھ 12 دسمبر 2018 18:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ینگ ڈاکٹرز نے شیخ زید ہسپتال میں مسلسل چھٹے روز ہڑتال جاری رکھی ، ینگ ڈاکٹرز نے کینال روڈ کوبھی ٹریفک کیلئے بند کردیا جس سے گاڑیوں کو طویل قطاریں لگی رہیں۔تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبات کے حق میںمسلسل چھٹے روز ہڑتال کی گئی جس سے علاج معالجہ معطل رہا ۔ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہم غریب مریضوں کو علاج کی فراہمی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارے احتجاج کے بعد ہی سینئر ڈاکٹرز نے مریضوں کو چیک کرنا شروع کیا ہے ۔ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ معطل ڈاکٹرزکوبحال کیا جائے،فی میل پی جیز کوہاسٹل فراہم کیے جائیں اور مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جائے ۔ینگ ڈاکٹرز نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو آج سے ان ڈورز اور آئوٹ ڈورز میں بھی علاج بند کردیا جائے گا ۔ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے کینال روڈ کو بند کر کے احتجاج کیا گیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی رہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں