لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ، ای ایف یو لائف اور نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

بدھ 12 دسمبر 2018 23:38

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی الخیر گروپ کے دوسرے روز گروپ بی میں دو اہم میچز کھیلے گئے، پہلے میچ میں ای ایف یو لائف کی ٹیم نے ٹیم ایٹین کو 8-3 سے جبکہ دوسرے میچ میں نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے ٹوٹل نیوٹریشن کو 6-2 سے ہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سرد موسم بھی زندہ دلان لاہور نے دو پولو کے بہترین میچز دیکھے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک عاطف یار ٹوانہ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران جواد جمیل ملک، عمر سعید نیازی،عثمان حئی، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کرنل عثمان، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ای ایف یو لائف انشورنس اور ٹیم ایٹین میں اچھا مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

ایف ایف یو لائف کی ٹیم نے پہلے چکر میں دو گول سکور کرکے برتری حاصل کرلی۔ دوسرے چکر میں بھی ایف ایو لائف نے دو جبکہ ٹیم ایٹین نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں ایف ای یو لائف کی طرف سے تین جبکہ ایٹین کی طرف سے ایک گول سکور ہوا جبکہ چوتھے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔ای ایف یو لائف کی طرف سے ایڈورڈ بینر نے تین، راجہ تیمور ندیم اور سید محمد تراب رضوی نے دو دو اورعون محمد رضوی نے ایک گول سکور کیا۔

ہارنے والی ایٹین ٹیم کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی، احمد علی ٹوانہ اور شاہ نواز ایاز درانی نے ایک ایک گول سکور کیا۔ادھر دوسرے میچ میں نیوایج / ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے ٹوٹل نیوٹریشن کو 6-2 سے ہرا دیا۔ پہلے چکر میں ہی نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے تین گول سکور کیے گئے جبکہ دوسرے چکر میں نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم نے دو جبکہ ٹوٹل نیوٹریشن نے ایک گول سکور کیا۔

تیسرے چکر میں نیوایج/ ڈائمنڈ پینٹس نے ایک گول سکور کیا۔ چوتھے چکر میں ٹوٹل نیوٹریشن کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا۔ جیتنے والی نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹی کی طرف سے انٹینو مینرڈ نے چار جبکہ میر شعیب احمد نے دو خوبصورت فیلڈ گول سکور کیے جبکہ ٹوٹل نیوٹریشن کی طرف سے احمد زبیر بٹ اور کرنل عمر منہاس نے ایک ایک گول سکور کیا۔ آج بروز جمعرات دو اہم میچ ہوں گے دوپہر دو بجے ایف جی پولو کا مقابلہ پی بی جی /ری ماؤنٹس سے ہوگا جبکہ دوپہر تین بجے باڑیز کا مقابلہ اے او ایس پولو کی ٹیم سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں