ماتحت عدلیہ میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 25 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی

سیشن عدالت میں چھٹیوں کے دوران کام کرنے والے ڈیوٹی ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا

ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) ماتحت عدلیہ میں موسم سرما کی سالانہ تعطیلات 25 دسمبر سے یکم جنوری تک ہوں گی، سیشن عدالت میں چھٹیوں کے دوران کام کرنے والے ڈیوٹی ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا۔ ماتحت عدلیہ میں منگل 25 دسمبر سے منگل یکم جنوری تک موسم سرما کی ایک ہفتے کی سالانہ تعطیلات ہونگی جس کے دوران سیشن عدلیہ میں ججز کی ڈیوٹی کا روسٹر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

روسٹر کے مطابق 8 ایڈیشنل سیشن ججز بطور ڈیوٹی جج فرائض سرانجام دیں گے۔ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی ججز اہم اور فوری نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔ روسٹر کے مطابق ماتحت عدلیہ میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز منگل 25 دسمبر سے ہو گا اور تعطیلات منگل یکم جنوری تک جاری رہیں گی۔موسم سرما کی تعطیلات کے بعد عدالتیں بدھ 2 جنوری سے دوبارہ معمول کے مطابق کام شروع کر دیں گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں